ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایاد السامرائی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ سیاسی ، سلامتی ، اقتصادی اور عالمی مسائل کے بارے میں عراق کے پارلیمانی وفود کے ساتھ کی جانے والی مشاورتوں کی وضاحت کرتے ہوۓ اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور عراق کے پارلیمانی دوستی گروپ اور دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مختلف کمیشنوں کے تعلقات میں توسیع آۓ گی۔ ایران کی پارلمینٹ کے اسپیکر نے علاقائي سلامتی کی صورتحال کی بہتری ، عراق سے منافقین کے نکالے جانے ، دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کی سہولتیں فراہم کۓ جانے نیز سرحدی مسائل جیسے بعض حامور اور پانی سے متعلق تشکیل دی جانے والی کمیٹی اور دونوں ممالک کے پارلیمانی وفود کے مذاکرات میں اٹھاۓ جانے والے مسائل کو آپسی تعاون میں توسیع کے سلسلے میں باہمی دلچسپی کے امور قرار دیا۔ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی ایران اور عراق کے پارلیمانی وفود کے مذاکرات کو بہت اہم قرار دیا اور کہا کہ عراق دونوں ممالک کی اقوام کے مفادات کے حصول کے لۓ دوطرفہ تعلقات میں تقویت کا خواہاں ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168353
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کی پارلیمانوں کا تعاون وسیع کیا جائے گا۔